بیجنگ (چائنہ ڈیسک) چین کی اسٹیٹ کونسل کے دفتر اطلاعات نے 8 نومبر کو “کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کے لیے چین کے اقدامات” کے حوا لے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ۔
وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کے اہداف کے اعلان کے پانچ سالوں میں، چین نے” سبز پہاڑ اور شفاف پانی انمول اثاثے ہیں” کے تصور کو مضبوطی سے اپنایا اور اس پر عمل کیا، اور مؤثر اقدامات اور سخت محنت سے اس ضمن میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ توانائی کی سبز اور کم کاربن منتقلی کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی کے حصول کی کلید ہے۔ چین نے توانائی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر قابل تجدید توانائی کے متبادل اقدامات کو زور دیا، توانائی اور بجلی کے نئے نظام کی تعمیر کو فروغ دیا جو ” کاربن پیک اور کاربن نیوٹرلٹی” کے اہداف کے لیے مضبوط تعاون فراہم کرتی ہے ۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی بچت کاربن کے اخراج کو کم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ چین نے توانائی کی بچت ، توانائی کی کارکردگی بڑھانے اور سرکلر اکانومی کے ذریعے کاربن کے کم اخراج،نیز کاربن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا ہے ۔
وائٹ پیپر میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ایک زیادہ صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کی جا سکے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔