بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ نے اسپرنگ فیسٹیول گالا 2026 کے تھیم اور لوگو کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے سی بی ڈی، نئی آربات اسٹریٹ اور کیف ریلوے اسٹیشن جیسے اہم علاقوں میں پہلی بار پیش کیا ۔چینی قمری کیلنڈر کے مطابق 2026 گھوڑے کا سال ہے۔روسی روایتی ثقافت میں گھوڑوں کو ہیرو کا ساتھی سمجھا جاتا ہے جو طاقت، بہادری اور وفاداری کی علامت ہیں۔ گھوڑے سے منسوب چینی سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے ایک دریچے کا کردار ادا کرتے ہوئے روسی عوام کو چینی روایتی ثقافت اور معاصر ترقی کے قصوں کو زیادہ واضح طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے۔2026 کے چینی نئے سال کی رات، چائنا میڈیا گروپ روسی بولنے والے خطے کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “وی کے” کے ساتھ مل کر چائنا میڈیا گروپ کا اسپرنگ فیسٹیول گالا براہ راست نشر کرے گا۔ اندازہ ہے کہ یہ پروگرام آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ خطے کے تقریباً 20 کروڑ ناظرین دیکھیں گے۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان