بیجنگ :برطانوی وزارت خارجہ نے روس کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے دور کا اعلان کیا، جس میں متعدد چینی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے پیر کے روز چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کئی بار چینی کمپنیوں پر روس کے ساتھ ملوث ہونے کا بہانہ بنا کر پابندیاں لگا چکا ہے۔ برطانیہ کی طرف سے یہ اقدامات یکطرفہ پابندیاں ہیں جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں اور نہ ہی اقوام متحدہ اس کی اجازت دیتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چین ان پابندیوں پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین کے بحران کے معاملے پر، چین نے قوانین اور ضوابط کے مطابق دوہری استعمال کی اشیاء کی برآمد پر مسلسل اور سخت کنٹرول کیا ہے، اور چینی اور روسی کاروباری اداروں کے درمیان معمول کے تبادلے اور تعاون میں اس حوالے سے مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ چین نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے اور متعلقہ چینی اداروں کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں اٹھائے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا