بیجنگ:تائیوان انتظامیہ کے سربراہ چو رونگ تھائی نے نام نہاد ” نجی مقصد” کے بہانے فٹ بال میچ دیکھنے کے لئے جاپان کا دورہ کیا۔ چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے اس حوالے سے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی انتظامیہ کے رہنما کی جانب سے نام نہاد ” نجی دورے” کی آڑ میں تائیوان کی علیحدگی کے حصول اور جاپان میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر مبنی ان کے مکروہ اقدامات قابل مذمت ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تائیوان کے ہم وطن ڈی پی پی انتظامیہ کے مذموم عزائم اور “تائیوان کی علیحدگی” سے پیدا ہونے والے خطرات کو سمجھ کر چائنیز مین لینڈ کے ساتھ مل کر علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی پرعزم مخالفت کریں گے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا پختہ تحفظ کریں گے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔ جاپان کی طرف سے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی اہم شخصیات کو جاپان کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ایک چین کے اصول، چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح ، بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور “تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کو ایک سنگین غلط پیغام بھیج رہا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ جاپان کو تاریخی حوالے سے خود احتسابی کرکے سبق سیکھنا چاہیے اور اپنی غلطیوں کو درست کرتے ہوئے تائیوان کے معاملے پر جوڑ توڑ اور لاپرواہی سے کام لینا بند کرنا چاہیئے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی