دبئی :چینی حکومت کے امور مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی زائی جون نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔بدھ کے روز عبداللہ بن زاید النہیان نے خطے کی موجودہ صورتحال اور متحدہ عرب امارات کے موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات جنگ میں فریق نہیں ہے اور ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوشاں رہا ہے ،اسے حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔انہوں نے چین کے منصفانہ موقف کو سراہا اور چین کے اہم کردار کو انتہائی اہمیت دی۔عبداللہ بن زاید النہیان نے خطے میں ثالثی کے لیے زائی جون کے دورے کو خوش آمدید کہا اور چین کے ساتھ مل کر خطے کی کشیدہ صورتحال میں کمی کے لیے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔زائی جون نے کہا کہ چین کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ موجودہ جنگ خلیجی ممالک میں پھیل رہی ہے۔ چین ہمیشہ یہ یقین رکھتا ہے کہ خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور کسی بھی شہری یا غیر فوجی اہداف پر حملے کی مذمت کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، جنگ بندی اور مذاکرات موجودہ مشکلات سے باہر نکلنے کا بنیادی راستہ ہے۔ زائی جون نے تنازع کے آغازکے بعد ، متحدہ عرب امارات کے محتاط اور ذمہ دارانہ رویے کی تعریف کی اور کہا کہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو بڑھانے اور جلد از جلد جنگ بندی اور مسئلے کے حل کی سفارتی کوششوں کے لیے تیار ہے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال