بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے جاپان کے ایوان نمائندگان کے رکن کیجی فورویا کے خلاف جوابی اقدامات سے متعلق فیصلہ جاری کیا۔ کیجی فورویا نے چین کی شدید مخالفت کو نظرانداز کرتے ہوئے تائیوان کا بارہا دورہ کرکے تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کی، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو سنگین نقصان پہنچایا۔ عوامی جمہوریہ چین کے اینٹی فارن سینکشنز قانون کے مطابق، چین نے کیجی فورویا کے خلاف درج ذیل جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے:
اول، چین کے اندر اس کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور دیگر اثاثے منجمد ہیں ۔دوم، چین کے اندر تنظیموں اور افراد کو اس کے ساتھ لین دین، تعاون، یا دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں ہے اور سوم یہ کہ کیجی فورویا کو ہانگ کانگ اور مکاؤ سمیت چین میں داخلے کا ویزا نہیں دیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ 30 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post