گلگت بلتستان الیکشن، پہلی بار 21 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
الیکشن کمیشن نے 7 جون کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں 664 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ جنرل نشستوں پر پہلی بار 21 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق جی بی اے 23 گانچھے 2 سے 4، جی بی اے 6 ہنزہ میں 3 اور گلگت 2 سے3 خواتین نے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق جی بی اے 21 غذر 3 سے 2، دیامر 4 سے 2، شگر اور غذر سے 1،1 خاتون نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق غذر 1 ، گانچھے 3، اسکردو 4 اور 7 اور استور سے 1،1 خاتون نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
PNP
Comments are closed.