by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے, تھوڑا دور جا کر ڈرائیور اور گارڈ کو چھوڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح افراد ڈرائیور اور گارڈ کو چھوڑ کر کیش وین لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تھی، مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

PNP

Comments are closed.