شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کا منی ٹرک سے ٹکرانے کا واقعہ، منی ٹرک کے ڈرائیور کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر کراچی سے پنجاب جانے والی پاک بزنس مسافر ٹرین پر پہنچی تو تیز رفتار منی ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث پھاٹک کے گیٹ کو توڑتی ہوئی ٹرین سےجا ٹکرائی۔
واقعے کے نتیجےمیں منی ٹرک تباہ ہوگیا اس کے اندر سوار ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ ٹریک بند کردیا گیا اور دیگر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا۔
حادثے کے مقام پر ریسکیو کا عمل جاری ہے ٹریک سے منی ٹرک کو جلد ہٹا کر بند ٹریک کو بحال کردیا جائے گا، جبکہ دوسرا انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کیا جائے گا۔
رییسکیو اہلکاروں کی جانب سے جاں بحق ڈرائیور کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.