لیبیا کی فوج کے انٹیلی جنس سربراہ کار بم دھماکے میں جاں بحق
طرابلس:لیبیا کی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی انٹیلی جنس کے سربراہ کار بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوزی منصوری پیر کی رات ایک مسجد سے نکلتے ہوئے اپنی گاڑی کے ساتھ نصب بم پھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔یہ واقعہ مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی میں پیش آیا۔
سنہ 2011 میں سابق رہنما معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے لیبیا خانہ جنگی اور سماجی عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔
لیبیا کی قومی فوج نے اپنے بیان میں منصوری کے قتل کو ’بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’شدت پسندی کے خلاف جنگ اور لیبیا میں استحکام اور امن کے قیام کی کوششیں‘ جاری رکھی جائیں گی۔
PNP
Comments are closed.