by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ضلع کرم: 2 شدت پسند گروہوں میں جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 افراد ہلاک

—فائل فوٹو

ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں شدت پسندوں کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ میں کمانڈر سمیت 18 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں پیش آیا، جہاں شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شر پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی شامل ہے۔

پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔



PNP

Comments are closed.