by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارتی کرکٹر آکاش دیپ کی شادی میں کوہلی، دھونی، روہت کی عدم موجودگی کی وجہ سامنے آ گئی

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ نے وارانسی میں اکشیتا راج کے ساتھ شادی کر لی، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

تقریب کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مہمان نے سوال کیا کہ ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی اور روہت شرما شادی میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟

اس پر آکاش دیپ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اگر یہ بڑے نام آتے تو وارانسی میں شادی کرنا ہی مشکل ہو جاتا کیونکہ ان نامور کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے بے حد ہجوم اکٹھا ہو جاتا۔

واضح رہے کہ آکاش دیپ نے بھارت کی جانب سے اب تک 10 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔



PNP

Comments are closed.