by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق، ڈی آئی جی آزاد کشمیر

فائل فوٹو 

ڈی آئی جی آزاد کشمیر راجہ اکمل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ کی اطلاع  ملی ہے۔

راجہ اکمل کے مطابق تنویر الیاس کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایک گارڈ جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔



PNP

Comments are closed.