by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سیاسی بینر اور کھلاڑیوں کیساتھ مارپیٹ، ارجنٹینا فٹبال پر جرمانوں کا امکان

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا نے ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ فٹبال فائنل کے اختتام پر ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ جھگڑے میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا کوچ کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

ارجنٹینا کی ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے بعض ارکان نے فائنل میں فتح کا جشن منانے والے اسپین کے کھلاڑیوں سے تلخ کلامی کی اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔

ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کو انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد پلیئرز کی جانب سے اٹھائے گئے بینر کی وجہ سے بھی جرمانے کا امکان ہے۔



PNP

Comments are closed.