کراچی ( پی این پی )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتﷺ چوک رکھنے کا اعلان کر دیا۔
میئر کراچی نے میونسپل کمشنر اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ریگل چوک کا دورہ کیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہابلدیہ عظمیٰ کراچی نے محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کیے۔ربیع الاوّل میں بھی شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس مقدس مہینے کے دوران تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں گے۔ربیع الاوّل کے موقع پر ختمِ نبوتﷺ چوک کی ازسرِ نو تعمیر و آرائش کی جائے گی۔ربیع الاوّل کے دوران شہر بھر میں خصوصی صفائی انتظامات کیے جائیں گے۔ کراچی میں روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔
PNP
Comments are closed.