by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اردنی فوج نے5ایرانی میزائل تباہ کرنے کی تصدیق کر دی

اردن کا دعویٰ، ایران سے آنے والے 5 میزائل فضا میں تباہ کر دیے گئے

اردن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے پانچ میزائلوں کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا۔

اردنی فوج کے مطابق جمعرات کی صبح فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں پہلے سے موجود دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تمام پانچوں میزائل کامیابی سے ناکارہ بنا دیے گئے، جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اردن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی فضائی حدود، شہریوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے دفاعی صلاحیتیں مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

حکام کی جانب سے میزائلوں کے ممکنہ اہداف، راستے یا دیگر تکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ خطے کے کئی ممالک اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث میزائل حملوں اور جوابی کارروائیوں کے امکانات عالمی امن و سلامتی کے لیے تشویش کا باعث بن سکتے ہیں۔

PNP

Comments are closed.