by Rao Imran Suleman
Rao Nama

5 سال پورے ہوں گے، اتحاد بھی چلتا رہے گا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال بعد حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجاتی ہے، اسی طرح 5 سال پورے ہوجائیں گے، اور اتحاد بھی اسی طرح چلے گا، یہ احساس پیپلز پارٹی کو ہے اور مزید احساس بھی ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا امکان ہے نہ ہی حکومت کو کوئی خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سسٹم کے مفاد میں بھی یہی ہے کہ موجودہ اتحاد اسی طرح چلتا رہے۔ 



PNP

Comments are closed.