اسلامی جمہوریہ ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پی سی بی کے مطابق ایرانی وفد نے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر سے ملاقات کی۔
ایرانی وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور تربیتی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون پر اہم بات چیت ہوئی۔
دونوں فریقین نے ایرانی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو پاکستانی کوچز کی جانب سے کوچنگ فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مزید مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
PNP
Comments are closed.