کراچی (پی این پی) پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پاپوش نگر، کورنگی، نیوکراچی میں گولی لگنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تینوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آئے۔
PNP
Comments are closed.