by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

اسلام آباد (پی این پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث ماہِ ربیع الاول کا آغاز 15 اگست سے ہوگا۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ربیع الاول اسلامی سال کا اہم مہینہ ہے اور 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔اس موقع پر مختلف شہروں میں محافلِ میلاد، نعت خوانی، قرآن خوانی اور درود و سلام کی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گھروں، مساجد، بازاروں اور شاہراہوں کو بھی برقی قمقموں اور دیگر سجاوٹی اشیا سے سجایا جاتا ہے۔

علمائے کرام عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیرتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہیں اور مسلمانوں کو سنتِ نبوی ﷺ اور اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کرتے ہیں۔

PNP

Comments are closed.