by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نادرانے چِپ کے بغیرنیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

 کراچی(پی این پی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان اور قابلِ رسائی تصدیق کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر  محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی چِپ کے بغیرنیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق  یہ پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی  کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔

’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق درآمدی مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ کے استعمال سے بیرونِ ملک سے حاصل کی جانے والی چِپ پر انحصار ختم ہو گیا ہے، جبکہ محفوظ ڈیجیٹل تصدیق کو بھی زیادہ آسان اور مؤثر بنایا گیا ہے۔

 
 



PNP

Comments are closed.