پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے:ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پیر کو ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ یہ دورہ خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بھی ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
ترجمان کے مطابق جنرل عاصم منیر کا تہران کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق امور پر رابطے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دورے کے دوران خطے میں امن و سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔
PNP
Comments are closed.