پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر و عظیم بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چند سال قبل میں نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی تکنیک میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی تھی، تاہم بعض نام نہاد کوچز نے مجھے ان مسائل پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلادیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بےنقاب ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن خامیوں کو کئی سال پہلے درست کیا جاسکتا تھا، انہیں نظر انداز کیے جانے کے باعث اب وہ پاکستان کرکٹ کی واضح کمزوری بن چکی ہیں اور قومی ٹیم کو عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت ان خامیوں کو دور کرلیا جاتا تو آج پاکستان کرکٹ کو موجودہ زوال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
محمد یوسف کے مطابق بعض کوچز کھیل کے لیے زہر ہیں، کیونکہ ان میں وژن کی کمی ہے، وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور باصلاحیت ترین کھلاڑیوں کو بھی غلط رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کو یہ سیکھنا ہوگا کہ انہیں کس کی بات سننی چاہیے، بصورت دیگر ان کے کیریئر توقع سے کہیں پہلے اختتام پذیر ہوسکتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.