by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

لاہور( پی این پی)پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بورڈز نے نتائج کا اعلان کیا۔

لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے۔نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا، جبکہ 53 فیصد سے زائد طلبہ امتحان پاس کرنے میں ناکام رہے۔ملتان بورڈ میںمجموعی کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی۔

ملتان بورڈ کے تحت نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار 675 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 73 ہزار 301 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

PNP

Comments are closed.