by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

کراچی ( پی این پی ) کراچی کے علاقے کلفٹن اپر گزری میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 30 سال کی خاتون کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوع اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.