زرداری خاندان لندن میں اکٹھا، بلاول اور بختاور کے بعد آصفہ کی آمد بھی متوقع
لندن(پی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بختاور کے بعد آصفہ بھٹو زر دار ی کی بھی لندن آمد متوقع ہے ،جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کرینگی ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریبا ًایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا جس کے بعد وہ مختصر دورے پر پیرس گئے اور پھر لندن پہنچے۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے شوہر محمود چوہدری اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ چکی ہیں ۔ذرائع کے مطابق بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریبا ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے۔
PNP
Comments are closed.