ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد لیونل میسی ٹیم کے ساتھ ارجنٹینا واپس کیوں نہ گئے؟ وجہ سامنے آ گئی
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں اضافی وقت میں 1-0 سے شکست کے بعد ارجنٹینا کی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی جہاں شائقین نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیم کے لیے ایئر پورٹ پر سرخ قالین بچھایا گیا، فوجی بینڈ نے استقبال کیا جبکہ ہزاروں مداح قومی فٹبال ایسوسی ایشن کے دفتر کے باہر جمع ہوئے تاہم ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں پہنچے۔
رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ چند کھلاڑی وفد کے ساتھ سفر نہیں کریں گے جن میں میسی بھی شامل تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میسی نے اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے نئے سیزن کی تیاری اور جسمانی و ذہنی بحالی کے لیے امریکا میں ہی قیام کیا کیونکہ کلب کا پہلا میچ 23 جولائی کو شیڈول ہے۔
بعد ازاں میسی نجی طیارے کے ذریعے ارجنٹینا پہنچ گئے۔
رپورٹس کے مطابق میسی جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں دوبارہ انٹر میامی کو جوائن کریں گے تاکہ جاری میجر لیگ ساکر سیزن میں حصہ لے سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں بس کے ذریعے لیونل آندریس میسی ٹریننگ سینٹر لے جایا گیا جہاں راستے بھر شائقین نے قومی پرچم، ڈھول اور نعروں کے ساتھ کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
PNP
Comments are closed.