کراچی ( پی این پی ) سونے کی قیمت میں فی تولہ 6900 روپے اضافہ ،قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے پر پہنچ گئی ۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 6900 اضافہ ہو گیا ، قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے پر پہنچ گئی ۔
10 گرام سونا 5914 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے کا ہوگیا،فی تولہ چاندی 300 روپے اضافے سے 7169 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک بڑا اور غیر متوقع الٹ پھیر دیکھنے میں آیا ہے جہاں سونے کی قیمتیں اچانک 2 فیصد سے زیادہ بڑھ کر تمام اندازوں کو غلط ثابت کر چکی ہیں۔
PNP
Comments are closed.