by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پریزیڈنٹ ٹرافی: 1 اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم

اسکرین گریب

پاکستان کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 1 اننگز میں 14 چھکے لگانے کا ریکارڈ بن گیا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس میں ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق نے ایک اننگز میں 14 چھکوں کا ریکارڈ قائم کیا۔

کے آر ایل کے خلاف شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں محمد فاروق نے یہ  ریکارڈ قائم کیا۔

ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق دوسرے راؤنڈ کی پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے 99  گیندوں کا سامنا کیا، 11 چوکے اور 14 چھکے لگائے۔

واضح رہے کہ ریلویز کے گل فراز خان نے 77-1976ء میں پاکستان یونیورسٹیز کے خلاف 1 اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے۔



PNP

Comments are closed.