مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں،عمانی وزیر خارجہ
نیویارک: عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدگی کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بدر البوسعیدی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سیاسی حل اور قابل عمل معاہدوں تک پہنچنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے ثالثی اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
بدر البوسعیدی کا کہنا تھا کہ عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور سمندری نقل و حمل کی سلامتی برقرار رکھنے کی کوششوں کے لیے بھی پُرعزم ہے۔
PNP
Comments are closed.