اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق)اسلام آباد کیپٹل کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات اور معروف ایکسپلوریشن و ڈرلنگ ایکسپرٹ انجینئر مطیع اللہ خان نے میراں بلاک کے شئرز کی خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (KPOGCL) کو منتقلی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ میراں بلاک کے شئرز کی منتقلی سے صوبے میں تیل و گیس کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خیبر پختونخوا کی معاشی وژن اور سیاسی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اس منصوبے سے توانائی، ایکسپلوریشن اور ڈرلنگ کے شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا اور عوام کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ انجینئر مطیع اللہ خان نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور استحکام کی نئی منزلوں تک رسائی کا امید افزا پیغام ہے، اور اس کے لیے وفاقی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا