by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹیپ کے آئندہ 2 سال کیلیے منتخب ہونیوالے ایگزیکٹو ممبرز اور قیادت  کی حلف برداری کل کراچی میں ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹیپ) کے آئندہ 2 سال کے لیے منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبرز اور قیادت  کل کراچی میں ہونے والی جنرل کونسل کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔

 نومنتخب مرکزی چیئرمین میاں عامر سعید حلف اٹھانے اور ذمہ داری سنبھالنے کے لیے لاہور سے کراچی پہنچ گئے 2بجے ٹیپ آفس کراچی میں ہونے والی اے جی ایم کے دعوت نامہ اور ایجنڈا جاری، نارتھ زون کے نومنتخب چیئرمین آغا طارق سراج ٹیپ لاہور آفس میں زوم کے ذریعے شریک ہوں گے اور حلف لیں گے ۔

مرکزی سینئر وائس چیئرمین محمد سعید قریشی اور ساﺅتھ زون کے چیئرمین محمد رضا کراچی میں حلف اٹھائیں گے ۔

اسلام آباد ،لاہور، فیصل آباد سے ایگزیکٹو ممبران کرچی میں ہونے والے اجلاس میں زوم کے ذریعے شریک ہوں گے اور حلف اٹھائیں گے۔



PNP

Comments are closed.