by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کی پابندی

—فائل فوٹو

محکمۂ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی لگا دی۔

اس حوالے سے ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

شادی ہالز کے اندر تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمے داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کے لیے سیف ڈرون یوزیج کمیٹی تشکیل دی ہے، تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کی تحریری اجازت سیف ڈرون یوزیج کمیٹی دے گی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہو گا۔



PNP

Comments are closed.