by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی سفیر کی گولڈن ٹیمپل آمد پر خالصتان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

امرتسر: بھارتی شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے باہر امریکی سفیر سرجیو گور کی آمد کے موقع پر خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

سرجیو گور 28 رکنی امریکی وفد کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل پہنچے، جہاں سکھ مذہبی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا اور ملاقاتیں بھی کیں

امریکی سفیر کی آمد کے دوران گولڈن ٹیمپل کے مرکزی دروازے کے باہر شرومنی اکالی دل امرتسر کے قائم مقام صدر ایمان سنگھ مان اور پارٹی کارکنوں نے مختصر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس دوران ’’خالصتان زندہ باد‘‘ اور ’’گاڈ بلیس امریکہ‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو وہاں سے منتشر کردیا۔

دوسری جانب سرجیو گور نے گولڈن ٹیمپل میں سکھ مذہبی قیادت سے ملاقات کی۔ ان کے دورے میں جلیانوالہ باغ اور تقسیم میوزیم کی حاضری بھی شامل تھی

یہ واقعہ 28 ستمبر 2026 کو پیش آیا، جبکہ امریکی وفد کے دورے کے دوران امرتسر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

PNP

Comments are closed.