by Rao Imran Suleman
Rao Nama

20ویں ایشین گیمز: ہاکی ایونٹ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان پول ’بی‘ میں شامل

20ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، پاکستان پول ’بی‘ میں شامل ہے جبکہ جس میں پول ’اے‘ کی نسبت آسان ٹیمیں شامل ہیں۔

ایشین گیمز 18 ستمبر سے 3 اکتوبر جاپان میں کھیلے جائیں گے۔

ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کے تحت منعقدہ اس ایونٹ میں پاکستان کو پول بی میں جگہ دی گئی ہے۔ 

پول ’بی‘ میں پاکستان کے ساتھ چین، ملائیشیا، عمان، تھائی لینڈ اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 20 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ، 22 ستمبر کو ازبکستان، 24 ستمبر کو چین سے ہوگا۔

اسی طرح 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ عمان سے ہوگا۔

ایونٹ کے پول اے میں جاپان، کوریا، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا اور سری لنکا کو شامل کیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.