ابوظہبی ٹی 10 کے 16ویں میچ میں ڈیوڈ ملر نے 24 گیندوں پر 4 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بنگلہ ٹائیگرز کو مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ناردرن واریئرز نے حضرت اللہ زازئی کی مدد سے یہ چیلنج قبول کیا جنہوں نے صرف 20 گیندوں پر پانچ چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ اگرچہ جیمز نیشم نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بنگلہ ٹائیگرز نے اپنے حوصلے برقرار رکھے اور میچ جیت لیا۔ملر نے داسن شناکا (14 رنز) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 29 گیندوں پر 67 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ اوپنر جارڈن کاکس نے بھی 16 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے جبکہ کوشل مینڈس نے دس گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیل کر بنگلہ ٹائیگرز کو 10 اوورز میں مشکل اسکور تک پہنچایا۔ناردرن واریئرز نے ٹاس جیت کر عمومی رجحان کو دیکھتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بہترین کارکردگی پر ڈیوڈ ملر بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان