بولیویا کی وزیر خارجہ سیلنڈا سوسا لانڈا نے اپنے دورہ روس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ بولیویا برکس تعاون میکانزم میں شمولیت کو فعال طور پر فروغ دے گا۔ انہوں نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
سوسا نے کہا کہ برکس تعاون میکانزم زیادہ منصفانہ ترقی کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کرنے کے لئے پہلا انتخاب بن گیا ہے۔ بولیویا کی اس میکانزم میں شامل ہونے کی کوششیں نہ صرف خود بولیویا کے لئے ایک موقع ہیں ، بلکہ زیادہ متوازن بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں لاطینی امریکہ کے لئے بھی ایک اہم قدم ہے۔روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ روس برکس کا رکن بننے میں بولیویا کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے برکس تعاون میکانزم کی تعمیر میں حصہ لینے اور دلچسپی رکھنے والے ممالک کو مثبت جواب دینے کا وعدہ بھی کیا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔