اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نےپاکستان کے پہلے خلائی مشن “آئی کیوب کیو” کی روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں مسز فرخ خان نے کہا کہ آج ستاروں پہ کمندیں ڈالنے کا دن ہے، سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مستقبل میں ہمیں اندھیروں کی پیمائش کرنے کی بجائے اجالے شمار کرنا ہوں گے ۔مسز فرخ خان نے کہا کہ یہ شاندار کارنامہ ہمارے سائنسدانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کی لگن، مہارت اور وژن کا ثبوت ہے کہ آ ج پاکستان اس خواب کو بھی حقیقت میں بدل پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی ترقی اور جدت کی علامت ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ کامیابی خلائی تسخیر ، سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی تعریف۔ پاک چین شراکت داری نہ صرف ہمارے سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ غیر معمولی اہداف کے حصول میں اتحاد کے کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی