لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت لاہور نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کو بری کردیا۔
عدالت نے دیگر ملزمان میں دیبا اختر اورنگزیب سمیت 9 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔
یاد رہے کہ نیب لاہور نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے ریفرنس واپس کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب لاہور نے مؤقف اپنایا کہ ریفرنس کا جائزہ لیا ہے، ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں، نہ کرپشن ثابت ہوئی اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہوا۔
نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کے خلاف عائد الزامات ثابت نہیں ہوئے اس لیے تمام ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی اپیل منظور کی جائے۔
ملزمان میں ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر خان راس، دیبہ اختر، ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ سابق وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران پر پنجاب یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام تھا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔