آزادکشمیرپولیس کے موسٹ سینئر افسر ڈاکٹر خالد چوہان سے سلائو لندن دیرینہ فیملی دوست چوہدری شمیریز، حافظ گل زیب،مشتاق احمد نیازی کی ملاقات
اسلام آباد: آزادکشمیرپولیس کے موسٹ سینئر افسر ڈی آئی جی ،نیشنل ٹیررازم کائونٹراتھارٹی نیکٹا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد چوہان سے سلائو لندن سے آئے ان کے دیرینہ فیملی دوست چوہدری شمیریز، حافظ گل زیب،مشتاق احمد نیازی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں آزادکشمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹرخالد چوہان کے والد غلام حسین چوہان بھی موجودتھے۔وفد کے اعزازمیں ڈاکٹرخالد چوہان نے پرتکلف ڈنربھی دیا۔وفد نے نیکٹاکے ڈی جی ڈاکٹرخالد چوہان کو مبارکباد دی جنہوں نے گزشتہ دنوں حکومت سے نیکٹاقومی پالیسی برائے انسداددہشت گردی کی منظوری میں مرکزی کرداراداکیا۔
وفد نے کہا کہ وہ ڈاکٹر خالد چوہان کی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ڈی جی نیکٹا نے سب سے بڑے فورم پر کشمیریوں کی بھرپورنمائندگی کرکے کشمیریوں کے سرفخرسے بلندکردیئے۔ڈاکٹر خالد چوہان آزادکشمیرپولیس کی واحد شخصیت ہیں جو پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم رکھتے ہیں۔اس وقت حکومت پاکستان نے ان کی خدمات حاصل کررکھی ہیں،آئندہ چندماہ تک ڈاکٹر خالد چوہان آزادکشمیرپولیس میں موسٹ سینئرہونے کے باعث ایڈیشنل آئی جی آزادکشمیر بن جائیں گے۔