بیجنگ:عالمی اقتصادی فورم کے نئے چیمپئنز کا سولہواں سالانہ اجلاس چوبیس سے چھبیس جون تک چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ یہ سرگرمی جسے عام طور پر سمر ڈیووس فورم کہا جاتا ہے،رواں سال “نئے دور میں کاروبار کی روح” کی تھیم پر منعقد ہو گی ۔ اس وقت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس سال کے سمر ڈیووس فورم میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1,700 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ اس ایونٹ کی توجہ عالمی چیلنجز کے گرد اسٹریٹیجک مذاکرات کو فروغ دینے پر مرکوز رہے گی۔ اس دوران قریب 200 ذیلی فورمز منعقد ہوں گے ۔اس سال کا فورم پانچ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں عالمی معیشت کی تفہیم، چین کی صورتحال، صنعتی اثرات، لوگوں اور سیارے میں سرمایہ کاری، اور نیو انرجی اور میٹریلز ، شامل ہیں۔
کاروباری، سیاسی، سماجی تنظیموں، بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اور تعلیمی حلقوں کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوں گے، تاکہ عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لیے اجتماعی بصیرت فراہم کی جا سکے۔اس وقت ایونٹ سائٹ کی تیاری، مہمانوں کی میزبانی، رضاکارانہ خدمات اور دیگر تمام کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، اس سال سمر ڈیووس فورم خاص طور پر کم کاربن ماحولیاتی تصور پر زور دے رہا ہے، تقریب کی سائٹ پر سبز بجلی کی 100 فیصد فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔