برازیل کے صدرلوئز انا سیو لولا ڈسیلوا نے برازیل کی سپریم کورٹ کے ججوں سے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک بار پھر امریکی حکومت کی جانب سے من مانی اور بے بنیاد اقدامات کا سامنا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ملک کی طرف سے دوسرے ملک کے عدالتی نظام میں مداخلت ناقابل قبول ہے اور یہ ریاستوں کے مابین خودمختاری کے احترام کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی شخص کی طرف سے کسی بھی قسم کی دھمکی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کوبرقرار رکھنے کے لئے ریاستی اداروں کے اہم فرائض کو کمزور نہیں کر سکتی ہے۔
اس سے ایک روز قبل برازیل کی پولیس نے برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو کے سرچ وارنٹ جاری کیے اور ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردیں۔ بعد ازاں اسی روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی موراس اور ان کے قریبی اہل خانہ اورسپریم کورٹ کے اتحادیوں کے امریکی ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ روبیو کا کہنا تھا کہ ڈی موراس نے بولسونارو پر “سیاسی جبر” کیا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔