بیجنگ :: چائنا میڈیا گروپ کے شانشی بیورو کے افتتاح کی تقریب شی آن شہر میں منعقد ہوئی۔صوبہ شان شی کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری اور صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ ای ڈے اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور ملکر سی ایم جی شانشی بیورو کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ “نظریہ + آرٹ + ٹیکنالوجی” کے انضمام کو گہرا کرے گا، تاکہ اندرون اور بیرون ملک ناظرین صوبہ شانشی کی گہری تاریخ اور جدید تہذیب کے منفرد حسن سے لطف اندوز ہو سکیں۔ تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اور شی آن جیاؤٹھونگ یونیورسٹی نے تعاون کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق فریقین پلیٹ فارم قائم کرنے اور میڈیا، یونیورسٹی اور سماجی وسائل کو مربوط کرنےسمیت اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔تقریب میں سی ایم جی کے برانڈ پروگرام “چینی شاعری کانفرنس” کے تین اقساط پر مشتمل خصوصی پروگرام “یئن آن شاعری اجتماع” اور سی ایم جی شارٹ ویڈیوز سیریز “چھانگ آن گیت” کی نشریات کا آغاز بھی کیا گیا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی