فتح جنگ(کاشف اقبال) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہِ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور عوام دوست افسر چوہدری شفقت محمود نے شہریوں کو معیاری اشیائے خورونوش مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے اور گرانفروشی کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جو روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں کی چیکنگ کر رہی ہے۔
تشکیل دی گئی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں، کریانہ اسٹورز، جنرل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کر رہی ہے تاکہ سرکاری نرخناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ چیکنگ کے دوران دکانداروں کو سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں جبکہ زائد قیمت وصول کرنے، ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف موقع پر کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عام آدمی کو مہنگائی سے بچایا جا سکے اور اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں کی پابندی کریں اور صارفین کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول ٹیموں کی مسلسل نگرانی سے بازاروں میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح باقاعدگی سے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا تو گرانفروشی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔