by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آسٹریلیا نے ساتویں مرتبہ ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت لیا

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

آسٹریلیا نے یکطرفہ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اپنے نام کر لیا۔

151 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 17.2 اوورز میں کامیابی حاصل کر لی اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایک اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کے جانب سے بیتھ مونی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، جنہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی بیٹنگ کو آسٹریلوی بولرز نے ابتدا ہی سے قابو میں کیے رکھا۔ انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور-برنٹ نے 58 رنز بنائے، لیکن اس کے لیے 53 گیندیں کھیلیں، جس سے ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ پر 150 رنز بنائے۔

کپتان نیٹ سائیو-ربرنٹ نے فریا کیمپ نے 44 رنز بنائے، 70 رنز پر چار کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد سائیور-برنٹ اور فریا کیمپ نے پانچویں وکٹ پر 80 رنز کی شراکت بنائی۔

ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے گئے۔



PNP

Comments are closed.