کراچی(پی این پی)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 021ڈالر کی سطح پر آگئی۔
پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 536روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 258روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 971روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے ساتھ ساتھ، فی تولہ چاندی کی قیمت 107روپے کے اضافے سے 6ہزار 177روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 91روپے کے اضافے سے 5ہزار 295روپے کی سطح پر آگئی۔
PNP
Comments are closed.