کراچی (پی این پی) شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں مزار کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کا سر تن سے جدا تھا جبکہ مقتول کی لاش کا اوپری حصہ اور ٹانگیں بھی الگ الگ بوریوں سے برآمد ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق لاش کی صورتحال دیکھ کر ملزمان کی سفاکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ انھوں نے مقتول کی نہ صرف ناک بھی کاٹی تھی بلکہ شناخت ناممکن بنانے کے لیے مقتول کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے کچھ حصے بھی کاٹے دیئے تھے جبکہ مقتول کی آنتیں جسم سے باہر نکلی ہوئی تھیں۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش مجموعی طور پر 3 ٹکڑوں میں بوریوں کے اندر سے بند ملی تھی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کر کے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی ریاض بھٹو نے بتایا کہ شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی جبکہ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو سفاک قاتلوں نے کسی نامعلوم مقام پر بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے 3 ٹکڑے کیے۔ سر، جسم کا اوپری حصہ اور دونوں ٹانگیں 3 مختلف بوریوں میں ڈال کر مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
ملزمان نے مقتول کی شناخت چھپانے کے لیے اس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے کچھ حصے بھی کاٹ دیئے تھے تاہم پولیس اس حوالے سے جائے وقوعہ سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مقتول نوجوان کے جسمانی ٹکڑوں پر صرف شلوار اور بنیان موجود تھی جبکہ پولیس ایسے افراد جن کی پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج ہے اس حوالے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثاء کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔
PNP
Comments are closed.