by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ سے ملاقاتیں

تہران: ایران کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی میڈیا نے تاحال ان ملاقاتوں کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

محسن نقوی ایسے وقت میں تہران کا دورہ کر رہے ہیں جب آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لیکن ایرانی حکام یہ واضح کر چکے ہیں کہ عمان کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے باوجود یہ ضروری نہیں ہے کہ آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔

PNP

Comments are closed.