by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صدر اور وزیراعظم کی 12 ربیع الاول پر قوم اور عالمِ اسلام کو مبارکباد

—فائل فوٹوز

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 12 ربیع الاول کے موقع پر قوم اور عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 ربیع الاول اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم نعمت، ہدایت کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔

صدر نے کہا کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ ایمان، علم، عدل و انصاف کے روشن دور کا آغاز تھی، رسول اکرم ﷺ کا اسوۂ حسنہ فلاح اور نجات کا کامل راستہ ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ صالح معاشرہ عدل، تقویٰ اور اعلیٰ اقدار سے تشکیل پاتا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ سیرتِ طیبہ اور سنتِ رسول ﷺ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات انسانیت کے لیے ہدایت کا دائمی سرچشمہ ہیں، یہ ہمیں ہمدردی، انصاف، رواداری، اتحاد اور دوسروں کی خدمت کی دعوت دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزم کریں اپنے کردار اور اجتماعی رویوں کو سیرت النبی ﷺ کی روشنی سے منور کریں گے، عزم کریں کہ ایک پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کریں گے۔



PNP

Comments are closed.