بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
کراچی (پی این پی) پاکستان کے تیز ترین ترقی کرتے ہوئے اسلامی بینکوں میں سے ایک، بینک اسلامی نے ربوا (سود) سے پاک “ایگری وہیکل فائنانسنگ” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس سہولت کا مقصد ملک کے زرعی شعبے کو فروغ دینا اور کسانوں و زراعت سے منسلک کاروباری افراد کو مناسب قیمت پر ذرائع نقل و حمل فراہم کرنا ہے تاکہ سپلائی چین کو مضبوط اور صنعت کی نمو کو ممکن بنایا جا سکے۔
اس سہولت کا مقصد ملک کے زرعی ایکو سسٹم کو بااختیار بنانا اور ضروری اشیاء کی ترسیل کے لیے مناسب قیمت پر گاڑیوں تک رسائی فراہم کرنا ہے، جس سے اس شعبے میں پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ فائنانسنگ 8 سال تک کی مدت کے لیے دستیاب ہے، جسے موسمی آمدنی اور کاروباری ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سہولت انفرادی کسان، زرعی ٹرانسپورٹرز اور دیگر شعبے سے متعلق بزنسز کے لیے دستیاب ہے۔
اس اقدام کا آغاز بنیادی معاشی شعبوں سے سود کے خاتمے اور پاکستان میں بینک کے دائرہ کار کو پھیلانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ بینک “انسانیت کو سود سے بچانے” کے اپنے مشن کے تحت شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔
PNP
Comments are closed.